Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی سپر لیگ:6ٹیمیں میدان میں اتریں گی

لاہور:پاکستان ہاکی سپر لیگ کی ٹیموں کو بڑے شہروں سے منسوب کیا جارہا ہے۔ مارچ میں شیڈول ہاکی لیگ میں مجموعی طور پر6 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان ٹیموں کو پاکستان کے بڑے شہروں سے منسوب کرنے کی تجویز ہے ۔ ٹیموں کے ناموں میں کراچی کرارے، لاہوری استاد، پشاور دلاور، ملتان صوفیان، اسلام آباد اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں۔لیگ میں جرمنی، ہالینڈ، اسپین، بیلجیم، فرانس اور ارجنٹائن کے کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستان ہاکی لیگ حکام کی طرف سے لیگ مارکیٹنگ ٹیم کو ہر ٹیم میں3 سے4غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ مستقبل کے اسٹار کھلاڑی تیار کرنے کےلئے 25 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی لیگ میں حصہ لینے کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔ لیگ کے حتمی پروگرام کافیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: