Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابھی بہت سے اہداف حاصل کرنا ہیں،اسد عمر

اسلام آباد ... وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا۔ معیشت کی بہتری کیلئے حائل رکاوٹوں کودور کریں گے۔اپنی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کو تلاش کرنا ہے۔معاشی سفارت کاری کے موضوع پر 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کریں گے۔پیداوار اوربرآمدات میں اضافہ ہماری ترجیح ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ابھی بہت سے اہداف حاصل کرنے ہیں۔ ان میں روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ، معیشت کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کو دور اور غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے۔ملک میں ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت ہے۔

شیئر: