Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میلے میں فرضی ڈرائیونگ، خواتین کا اژدحام

جنادریہ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے امسال پہلی بار جنادریہ میلے 33میں ”فرضی ڈرائیونگ کا کامیاب تجربہ کرایا۔ خواتین اور لڑکیوں کو یہ تجربہ بیحد پسند آیا۔ سیکڑوں خواتین اور لڑکیوں نے محکمہ ٹریفک کے پویلین پہنچ کر ڈرائیونگ کے قاعدے ضابطے سیکھے۔ ٹریفک خلا ف ورزیوں سے پیدا ہونے والے خطرات معلوم کئے۔ محکمہ ٹریفک نے فرضی ڈرائیونگ کے تجربے کےلئے آنے والے سعودی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں، خواتین اور لڑکیوں کو حفاظتی بیلٹ باندھنے کے فوائد سے آگاہ کیا۔ مخصوص آلے کی مدد سے عملی طور پر بھی خطرات سے متعارف کرایا۔ ساھر کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کے اندراج کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔
 

شیئر: