Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی رضا عابدی کے قتل میں کون ملوث ہے؟ فیصل واوڈا نے بتا دیا!

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لاہور میں عدالت میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہے اور ان کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کی جان اہم ہے، سندھ حکومت سو رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے۔  ان کے خلاف مقدمات نواز دور میں بنائے گئے جبکہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی ہے۔  آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سابق صدر نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ کوئی بھی شخص  قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے۔ زرداری نے لاڈلا کا لفظ بھی نواز شریف کے لیے استعمال کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں بری الزمہ قرار دیا۔  زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کے لیے استعمال کیے تاہم میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول زرداری، اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے ۔

شیئر: