Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپٹ لوگوں کو سزا دیئے بغیر ملک مستحکم نہیں ہوگا‘ شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مارچ سے پہلے تک تمام گندے انڈے ایک ہو جائیں گے۔ 30 مارچ تک جھاڑو پھر جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول کو استعمال کررہے ہیں جبکہ افسوس اس بات کا ہے کہ بلاول بھی اپنے والد کی سیاست کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کواب استعفیٰ دیدینا چاہیے۔ کرپٹ افراد کی سزاﺅں تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔آصف زرداری کا دوسرا گھرجیل ہے اور جب وہ جیل میں تھے تو جرائم پیشہ افراد سے تعلقات قائم کیے تھے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے پاکستان ریلوے پر احسان کیا ہے کہ برسوں پرانے مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریلوے 28 سال کے بعد آج دوبارہ زندہ ہوا ہے۔
 
 

شیئر: