Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ: جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ پیر 31 دسمبر کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جعلی بینک اکاو¿نٹس سے آصف علی زرداری کے ذاتی اخراجات کی ادائیگیاں کی گئیں۔ بلاول ہاﺅس کے کتے کے کھانے اور صدقے کے 28 بکروں کے اخراجات بھی ان جعلی بینک اکاﺅنٹس سے دیئے گئے۔ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی میگا منی لانڈنگ کیس کی سماعت کے دوران اس کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔
 
 

شیئر: