Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سماعت کے بغیر بھی ای سی ایل میں نام شامل کیا جا سکتا ہے“

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالت میں سماعت کے بغیر بھی کسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے حکام ای سی ایل سپریم کورٹ میں بھی پیش کریں گے۔ وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فریقین کو کاپیاں فراہم کر دی ہیں، میڈیا آزاد ہے، خبر اتنی بڑی ہے کہ باہر تو آنی ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے سے کسی چیز پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔ ملزمان کےلئے بھی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، انہیں دفاع کا حق حاصل ہے۔ فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ہر کسی کی عزت کرنی چاہیے، لیکن احتساب کا عمل چلنا چاہیے۔ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ اور نیب پراسیکوٹنگ ایجنسیز کا صوبدیدی اختیار ہے۔خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس میں زیر غور نہیں آیا، حکومت نے وہ کرنا ہے جس سے قانون اور آئین پر عملدرآمد ہو۔
 
 

شیئر: