Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کے’’بڑے ‘‘بڑی تعداد میں مارے گئے

دمشق۔۔۔امریکی میگزین نیوز ویک نے پینٹاگون کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ دمشق پر اسرائیل کے نئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے بڑے لیڈر ہلاک ہو گئے ۔ یہ سب تہران جانے کی تیاری کر رہے تھے ۔ اسرائیل کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کا اصل ہدف ایران کے ترقی یافتہ وہ ہتھیار تھے جن کا ایک حصہ لبنانی حزب اللہ کو منتقل کیا جانا تھا۔یہ ایرانی فوج اور حزب اللہ کے بہترین ہتھیار تھے ۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے کتنے اور کون کون سے لیڈر مارے گئے۔اسرائیلی جریدے جورازلیم پوسٹ نے دمشق کے باہر ایرانی اسلحہ کے گودا م کی مصنوعی سیاروں سے لی گئی تصاویر بھی جاری کر دی ۔

شیئر: