Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل ٹوٹنے کے بعد دماغ سے کام لینا شروع کیا، متھیرا

 اداکارہ و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ میں نے نجی ٹی وی چینل سے یوگا ایکسر سائز سے فنی سفر کا آغاز کیا اورپھر شوبز میں داخل ہوگئی۔میں نے مارننگ شو کے ساتھ لیٹ نائٹ شو بھی کئے اور اس کے ساتھ میں نے مختلف وڈیوز میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے ایک انٹرویو میںکہا کہ میں منہ پھٹ ہوں، کسی کی اچھی  یا بری بات منہ پر ہی کہہ دیتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ جب پریشان ہوتی ہوں تو زیادہ کھانا کھاتی ہوں پھرچاکلیٹ ،سینڈوچ ، برگر اورکچن میں پڑی ہوئی جو بھی چیزیں ہوں ،وہ میرے ہاتھ سے نہیں بچ پاتیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کسی کا دل نہیں توڑا لبتہ میرا دل ایک مرتبہ ٹوٹ چکا ہے۔ دل ٹوٹنے کے بعد میں نے اپنے دماغ سے کام لینا شروع کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ انسان جذبات کی رو میں اپنا زیادہ نقصان کرتا ہے لیکن عقل اسے اچھے اور برے سے آگاہ کردیتی ہے ۔
 
 

شیئر: