Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچپن میں لڑکا بننے کا شوق تھا،خوشبو

اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میں بچپن میں بہت شرارتی تھی ،مجھے لڑکا بننے کا شوق تھا اور میں وہ سارے کام کرتی تھی جو لڑکے کیا کرتے تھے۔ لڑکوں کی طرح میں دوسروں کو تنگ بھی کرتی تھی ۔جب میں نے اپنی پہلی فلم کی تو اس وقت میری عمر11سال تھی ۔ میں نے فلم اسٹار ریما کے ساتھ فلم سیلاب میں کام کیا ۔ میری یہ فلم کامیاب ہوگئی ۔ انہوںنے کہاکہ سینئر اداکارائیں میرے سین کٹ کروادیا کرتی تھیں۔میںنے ہدایتکار حسن عسکری کے ساتھ ایک فلم خزانہ کی جس میں تمام اسٹنٹ خود کئے مگر جب فلم ریلیز ہوئی تو اس میں میرے صرف دو سین اور ایک گانا تھا جس سے میرا دل ٹو ٹ گیا اور میں نے حسن عسکر ی سے ناراضی کا اظہار بھی کیا مگر بعد میں ہدایتکار حسن عسکری نے مجھے ایک فلم  میں بھرپور رول دے کر اس کی تلافی کی ۔انہوںنے کہاکہ میراا صل نام صوبیہ ہے مگر شوبز میں میری پہچان خوشبو کے نام سے ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ فلم ’’دل کسی کادوست نہیں ‘‘میں ارباز خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور یہاں سے ہی ہمارے  روابط کی ابتدا ہوگئی جو شادی پر منتج  ہوئی ۔
 

شیئر: