Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ فلم شازم کانیا ٹریلر

ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شازم کے گرد گھومتی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم شازم کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے اچانک بے پناہ طاقت مل جاتی ہے ۔یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کا روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہچان نہیں پاتے ۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا ہے تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر وہ دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔
 
 

شیئر: