Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش

اسلام آباد: ایف آئی اے نے اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ اس کیس پر فوجداری کارروائی ہو سکے ، جن سیاستدانوں پر الزام تھا انہوں نے رقم کی وصولی کی تردید کی ہے ، اہم گواہوں کے بیانات میں جھول ہیں اور بیانات ایک دوسرے سے نہیں ملتے، معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے اور متعلقہ بنکوں سے پیسہ اکاﺅنٹس میں جمع ہونے کا مکمل ریکارڈ نہیں ملا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اصغر خان عمل درآمد کیس میں بڑے بڑے سیاستدانوں پر 1990ءکی دہائی کے الیکشن میں پیسہ لے کر دھاندلی کرانے کا الزام تھا اور سپریم کورٹ نے ان انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو رقوم تقسیم کرنے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
 
 

شیئر: