Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فریال_کو_انصاف_کب_ملے_گا‎

حویلیاں کی 3 سالہ ننھی فریال کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ٹویٹر صارفین نے فریال کے ساتھ اس درندگی پر شدید احتجاج کیا اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
سردار اظہر بلوچ نے لکھا : ‏معصوم فریال کی آواز بنو فریال کو انصاف دلانے کے لیے آواز اٹھائو بالکل اسی طرح جسطرح زینب کو انصاف دلایا تھا فریال کو بھی انشاء اللہ انصاف دلایں گے ۔
سنی شہزادی نے ٹویٹ کیا : ‏فریال کے بعد ایک پھول روندا گیا۔ابھی ہم فریال کو رو رہے تھے کہ اب ایک اور بیٹی مناہل کو نوشہرہ میں مسل دیا، درندوں کو کوئی روکنے والا بھی ہے کہ نہیں؟
ملک عمران نے کہا : ‏جہاں حاکم وقت کی داستانیں زبان زد عام ہوں!!! وہاں فریال کو انصاف اندھے کو چاند دکھانے کے مترادف ہے۔
بھٹی نے ٹویٹ کیا : ‏‎آخر یہ سب سوچتے ہوئے روح کیوں نہیں کاپنتی ؟ کیوں اپنی گھر کی خواتین یاد نہیں آتی ؟ کیوں اپنے ہاتھوں سے جہنم خریدنے کو تیار ہو جاتے ہو؟ کیوں اپنے آپ سے گھن نہیں آتی؟ کیوں کسی پر تو کیا رحم کرنا اپنے آپ پر رحم نہیں کرتے ؟بس اور نہیں لکھا جاتا خاموش ہوں صبح سے۔
ایک اور صارف نے لکھا : ‏حویلیاں شہر کی 3 سالہ معصوم بچی فریال کو زیادتی کے بعد ٹھنڈ میں پھینک دیا اور بچی فوت ہوگئی۔افسوس ہے اگر زینب کے قاتل کو سرعام چوک پر لٹکایا جاتا تو آج یہ دن دیکھنےکو نہ ملتا۔ہماری اعلی حکام سے درخواست ہے بچی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
وقار اعوان نے ٹویٹ کیا : ‏جب سے یہ خبر سنی ھے دل بہت زیادہ افسردہ ھے ۔ اللہ پاک بہتر انصاف کرنے والا ھے ۔ افسوس اس بات کا ہوتا ھے ابھی تک نہ کسی حکومتی نمائندوں نے کوئی بیان دیا ھے اور نہ میڈیا کوریج دے رہا ھے اس خبر کو۔ فریال پاکستان کی بیٹی نہیں ہے؟
محمد فہیم نے کہا : ‏جب تک یہ فحاشی ختم نہیں ہوتی زینب اور فریال لٹتی رہیں گی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں