Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق کیخلاف ایک اور نیب انکوائری

لاہور... چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کیس میں ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ سابق وزیرریلوے کے دور میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سیکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی لیز پر الاٹ کی گئی۔ذرائع کے مطابق اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کئے گئے اسٹیٹ لینڈ کو خاص طور پر پٹرول پمپس اور دیگر کمرشل دکانوں کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔ریلوے کی اراضی ریاست کی اراضی ہوتی جسے لیز نہیں کیا جاسکتا تھا۔ سعد رفیق نے مختلف کمپنیز کے ذریعے یہ اراضی قواعد سے ہٹ کر لیز کی۔ بعض ایسے شواہد ملے ہیں کہ ریلوے اراضی پہلے کمپنیوں کے نام پر لیز ہوئی بعد ازاں یہی اراضی من پسند افراد کو لیز کی گئی۔ چیئرمین نیب نے جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شیئر: