Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقبل میں سیاست میں حصہ لے سکتی ہوں ،انجلینا جولی

نامورہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں سیاست میں شمولیت اختیارکرسکتی ہیں۔ایک انٹرویوکے دوران جب ان سے سیاست میں انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا اگر آپ مجھ سے یہ بات 20 برس قبل پوچھتے تو میں ہنس دیتی۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں وہاں جاﺅں گی جہاں میری ضرورت ہوگی۔ مجھے نہیں معلوم میں سیاست کے لئے موزوں ہوں یا نہیںتاہم میں حکومت کے ساتھ کام کرسکتی ہوں۔ میں فوج کے ساتھ کام کرنے کے بھی قابل ہوں۔ اس کے علاوہ میں اور بھی بہت کچھ کرسکتی ہوں۔جب جولی سے پوچھا گیا کیا ان کا نام ان 30 یا 40 ڈیموکریٹس کی لسٹ میں ہوسکتا ہے جو پارٹی کی صدارت کے لئے نامزد ہیں تو انہوں نے انکار نہیں کیا بلکہ شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: