Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب فلسطینیوں کا بڑا مدد گار، اونروا

بیروت ۔۔۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیں اونروانے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور روزگار کے پروگراموں میں اہم اور مستقل شریک کار کا کردار ادا کررہا ہے۔ اونروا نے بیروت میں اپنی ویب سائٹس پر یہ اطلاع جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے 160 ملین ڈالر سے زیادہ اونروا کو دیئے۔ اونروا نے یہ بھی بتایا کہ اسے مملکت نے مزید 50ملین ڈالر فلسطینی پناہ گزینوں کے رہائشی منصوبے کےلئے دیئے ہیں۔ حال ہی میں اونروا اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے درمیان تعاون کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔

                                                             

شیئر: