منگل کی شام رمضان کا چاند دیکھا جائے، سعودی سپریم کورٹ کی اپیل
اتوار 15 فروری 2026 17:32
منگل 17 فروری کو ام القری کلینڈر کے مطابق 29 شعبان ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت میں تمام مسلمانوں سے منگل 17 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں درخواست کی گئی کہ ’جو کوئی بھی چاند ننگی آنکھ یا دوربین سے دیکھنے کی کوشش کرے، وہ قریب ترین عدالتی مرکز میں اپنی گواہی ریکارڈ کرائے۔‘
سپریم کورٹ نے کہا کہ’ منگل 17 فروری کو ام القری کلینڈر کے مطابق 29 شعبان ہے۔‘
اگر منگل کی رات چاند نظر آگیا تو پہلا روزہ بدھ 18 فروری کو ہوگا، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں شعبان کے 30 دن ہوں گے اور پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہوگا۔
