Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی دوحہ پہنچ گئے

دوحہ ...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔وزیر خارجہ قطری وزیراعظم، نائب وزیراعظم دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان قطر تعاون بڑھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔پاکستان اور قطری حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو بھی کی جائےگی۔ قطر روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قطر خلیجی ممالک میں ایک اہم ملک ہے جس کے پاکستان کےساتھ بہت گہرے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطری ہم منصب نے دورے کی دعوت دی تھی۔ دورہ قطر حالیہ چار ملکی دورے کے سلسلے کی کڑی ہے۔قطر امن اور مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ امن اور مفاہمتی عمل میں قطر کی رائے لینا اور مشاورت ضروری ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان نے خطے کے ملکوں سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ قطری حکام سے ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور افغانستان کے معاملات پر بات ہوگی۔ پچھلی ملاقاتوں میں جو معاملات طے ہوئے انہیں آگے بڑھایا جائےگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

شیئر: