Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معاشی سفارتکاری کا آغاز کردیا،شاہ محمود

دو حہ... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے۔معاشی سفارتکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔دورہ قطر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔قطر کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ جلد بہت خوشخبریاں سنیں گے۔خطے میں استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اتوار کو قطر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات میںانہوںنے کہاکہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان سفارتکاروں کو موقع دیں گے جو بہترین نتائج سامنے لائیں گے ۔ پاکستانی کمیونٹی سے بہتر رویہ رکھیں گے ¾ملک میں انوسٹمنٹ کو فروغ دیں گے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمارا اہم سرمایہ ہے ۔آپ میں سے ہر شخص پاکستان کا سفیر ہے ۔

شیئر: