Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد لائے گی؟

کراچی ...پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین بلاول بھٹوکے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم پر ایسا دھبہ لگاہے جسے دھونا چاہتے ہیں۔ فیصلہ کیا ہے کہ اس دھبے کو دھونے کے لئے جلد صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے ۔ ن لیگ ہمارے ساتھ دے تو صادق سنجرانی کو ہٹانا ممکن ہوسکے گا ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطے کئے ہیں تاہم ن لیگ کی قیادت نے کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بعد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

شیئر: