Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی آلودگی،ملک میں جلد الیکڑانک کاریں چلیں گی

لاہور ...وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہاکہ دنیا میں فضائی آلودگی کے باعث 2018کے دوران 70لاکھ اموات رپورٹ ہوئیں جن میں60فیصد اموات براعظم ایشیا میں ہوئیں،فضائی آلودگی کا ہاٹ ا سپاٹ جنوبی ایشیا ہے۔ آنے والی نسلیں متاثر ہورہی ہیں۔فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے عالمی اور علاقائی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں بالخصوص لاہور شہراورملک بھر میں درخت کاٹے گئے جس سے آلودگی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا۔ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے فضائی آلودگی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔ فضائی آلودگی کا سبب بننے والے چندذرائع کی نشاندہی کی ہے۔بھٹوں کا پرانی ٹیکنالوجی پرچلنا ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اور انڈیا میں کسانوں کا دھان کی فصلوں کو جلانا شامل ہیں۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایک بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا جو کہ شیخوپورہ کے نزدیک فنکشنل ہے۔موجودہ حکومت ملک میں 10ہزار بھٹوں کو 2020کے آخر تک زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردے گی۔ پنجاب کے چند اضلاع اور بالخصوص لاہور میں 85سے90فیصد فضائی آلودگی ہندوستان میں فصلوں کی جلانے سے ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت وزارت پٹرولیم کی مشاورت سے لو کوالٹی فیول کو بہتر کوالٹی کا فیول متعارف کرا رہی ہے۔ملک میں بہت جلد فضائی آلودگی کوروکنے کے لئے جلد الیکٹرک کاریں چلیں گی۔ 

شیئر: