Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں ایک شخص کے قبضے سے 850 کلوگرام آتشبازی کا سامان برآمد

برلن۔۔۔جرمن پولیس نے اتوار کے روز ایک شخص کے قبضے سے آتشبازی کا قریب 850 کلوگرام سامان برآمد کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے قبل شمالی شہر ہیمبرگ میں ایک 23 سالہ نوجوان کے قبضے سے فائرورک اور فائرکریکر برآمد کیے گئے۔ مقامی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس نوجوان نے آتش بازی کا یہ سامان اپنے فلیٹ کے علاوہ 2گاڑیوں اور گھر کے تہہ خانے میں چھپا رکھا تھا۔

شیئر: