Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9 سالہ معصوم مناہل سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار

نوشہرہ:  کے پی کے پولیس نے معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاسر نامی قاتل کی عمر 20 سال ہے جبکہ وہ مناہل کا پڑوسی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی مردان نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر تفتیشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس ملزم نے مناہل کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ وہ اپنے والد کو اس کے بارے میں نہ بتادے ۔ ڈی آئی جی مردان محمد علی خان گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نوشہرہ منصور امان کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے 2 ہزار سے زائد موبائل ریکارڈ کا تجزیہ کیا، جبکہ دوران تفتیش 200 سے زائد ڈی این اے نمونے بھی لیے گئے۔ ملزم بچی کے باپ کا دوست تھا اور جنارے میں بھی شریک تھا۔قبل ازیں27 دسمبر کو مناہل کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کی گئی اور اگلے روز اس کی لاش قریبی قبرستان سے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق آلہ قتل پتھر بھی برآمد کرلیا گیا تھا جس سے بچی کی موت ہوئی تھی۔

شیئر: