Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کے مشیر کی کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ مل گیا

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے لگائی گئی بولی میں ایف ڈبلیو او اور پاور چائنا نے بھی حصہ لیا تھا تاہم ڈیسکون نے چینی کمپنی کے ساتھ مل کر 309 ارب روپے کی کامیاب بولی لگا کر مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عبدالرزاق داؤد ڈیسکون کے بانی ہیں مگر وزیراعظم کا مشیر بننے کے بعد انہوں نے کمپنی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی تھی۔ اب ان کے بیٹے تیمور داؤد ڈیسکون کے چیئرمین ہیں۔ واضح رہے کہ  مہمند ڈیم میں 3 لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ قبلا زیں 2003ء میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو تاخیر کی وجہ سے اب بڑھ کر 3 ارب ڈالر ہوچکی ہے ۔ چیئرمین واپڈا کے مطابق ٹھیکے دار 10 ہفتوں میں متعلقہ مشینری کے ساتھ ڈیم کی سائٹ پر آجائیں گے۔

شیئر: