Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے امدادی جہازوں کو داخلے سے روکدیا

عدن۔۔۔ اعلیٰ امدادی کمیٹی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے الحدیدة اور الصلیف بندرگاہ پہنچنے سے امدادی تجارتی سامان اور پیٹرول لیجانے والے 88سے زیادہ جہازوں کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے مئی 2015ءسے دسمبر 2018تک 88 امدادی جہاز وں اور 697امدادی ٹرکوں کا سامان لوٹا۔6ماہ سے زیادہ عرصے تک اپنی حراست میں رکھے۔ جب ان پر لدا سامان بیکار ہوگیا تو انہیں چھوڑ دیا گیا۔ حوثیوں نے 7تجارتی ، امدادی اور تیل لیجانے والے جہازوں پر براہ راست گولہ باری کی۔ ان میں 4سعودی ، دو اماراتی اور ایک ترکی کا جہاز شامل تھے۔ کمیٹی نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ حوثی باغیوں نے الحدیدة ، صنعاء، اب ، تعز، حجہ اور ذمار کو جوڑنے والی شاہراہوں پر 697ٹرکوں پر امدادی سامان لوٹ لیا۔

شیئر: