Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت 10 ہزار مکانات مفت دے گی

کراچی ...سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 10 ہزار مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ترقیاتی اسکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ پہلے مرحلے میں 10 ہزار گھر قرعہ اندازی کے ذریعے مفت دئیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار گھر دئیے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی نواب وسان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے بے نظیر ہاوسنگ سیل کے منصوبوں پر مسرت کا اظہار کیا۔سندھ حکومت کے تحت لاڑکانہ، نواب شاہ اور حیدرآباد میں ہاوسنگ منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا، خیرپور میں کم تنخواہ دار افراد کو 2 ہزار پلاٹ دئیے جائیں گے۔کراچی میں بے نظیر فلیٹ پروجیکٹ اور مفت پلاٹ اسکیم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کررکھا ہے جس کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ، جس کے مطابق خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کے لئے اہل ہوگا۔

شیئر: