Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں بغیر اندراج داخلے کی اجازت

ڈیرہ اسماعیل خان: طویل عرصے تک دہشت گردی اور عسکری آپریشن کا شکار رہنے والے شمالی وزیرستان کو تمام پاکستانیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غیر مقامی افراد نے بھی اب بغیر اندراج شمالی وزیرستان میں جانا شروع کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیدگئی اور دیگر داخلی راستوں پر شناختی کارڈ دکھا کر کوئی بھی پاکستانی آجاسکتاہے ۔ انٹری نظام کے خاتمے پر غیر مقامی افراد نے سکھ کا سانس لیا، اس حوالے سے انتظامیہ کو مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے ۔
 
 

شیئر: