Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار جے آئی ٹی کے سامنے پیش

  کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ فاروق ستار سے علی رضا عابدی کے حوالے سے آدھے گھنٹے تک سوالات پوچھے گئے۔ ایس ایس پی پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم رہنماوں کو طلب کیا گیا تھا۔ مزید لوگوں کو طلب کرسکتے ہیں۔ترجمان ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ علی رضا عابدی سے سیاسی نظریاتی اورذہنی ہم آہنگی کو نظرمیں رکھتے ہوئے فاروق ستار کو بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

شیئر: