Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشیبانی، انٹارکٹیکا کی بلند چوٹی سرینگے

جدہ ۔۔۔ سعودی مہم جو ڈاکٹر بدر الشیبانی نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔ یہ ”وینسن میسو“ چوٹی سر کریں گے جو 4.892میٹر بلند ہے۔ جہاں منفی درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ ہے۔ 1966ءمیں نکولس کلنچ نے پہلی بار یہ چوٹی سر کی تھی۔ الشیبانی کی مہم 7روزہ ہے۔سعودی اسپورٹس پبلک اتھارٹی سرپرستی کررہی ہے۔ ڈاکٹر الشیبانی چوٹی سر کرنے کیلئے مطلوب ورزشیں کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2019ءکے دوران دنیا کی 7اہم چوٹیوں میں سے ایک سر کرنے کا چیلنج انہوں نے 100سعودی نوجوانوں کو دیا تھا۔ الشیبانی نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں صحت عامہ سے متعلق اہم تبدیلیاں ہونگی۔الشیبانی صحت ثقافت کے سفیر ہیں۔ وہ سمر اولمپکس گیمز کی مشعل 2012میں روشن کرچکے ہیں۔ فوربز انہیں دنیا کی 50قائد شخصیات کی فہرست میں شامل کئے ہوئے ہے۔

شیئر: