Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک، برازیل تجارت میں اضافے پر اتفاق

اسلام آباد۔۔۔ پاکستان اور برازیل نے دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ2سال کے دوران دونوں ممالک کی شرح نمو میں ترقی ہوئی ہے، اور دونوں ملکوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد بہترین موقع ہے کہ باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جائے۔ سیکرٹری تجارت نے کہا کہ سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری، سازگارکاروباری ماحول اور مسابقت نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین اورپ±رکشش ملک بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے پر کشش دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،دونوں ممالک کے ترجیحی تجارتی مذاکرات سے برآمدکنندگان کیلئے ٹیرف کی بلند شرح میں کمی لائی جا سکے گی جس سے باہمی تجارت اور اقتصادی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں