Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید نے اسحاق ڈار کے ہزاروں پونڈ واپس نہیں کئے

اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی 2 ارب کی جائیدادوں کے ثبوت حاصل کر لئے۔ شیخ رشید کے خلاف ریفرنس پر ا سپیکر کو کارروائی کرنی چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس مشاہد اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس ذرائع آمدن کوئی نہیں۔ جائیدادیں کیسے بنائیں۔ جن لوگوں کے شیخ رشید نے پیسے دینے ہیں وہ ثبوت دینے کیلئے تیار ہیں۔ ا نہوںنے کہا کہ 1995 میں شیخ رشید نے اسحاق ڈار سے5 ہزار پونڈتھے جو آج تک واپس نہیں کئے۔ شیخ رشید اپنے ووٹوں سے کونسلر بھی منتخب نہیں ہوسکتا ۔یہ تحریک انصاف کے ووٹوں پرانتخابات جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے چیئرمین نیب سے ملاقات کا شیڈول بنا رہے ہیں۔ اپوزیشن کی چاروں جماعتیں چیئرمین نیب سے ملاقات میں شامل ہوں گی مشاہداللہ خان نے وفاقی وزیر شیخ رشید کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا شیخ رشید نے بےنظیربھٹو کے خلاف انتہائی بے ہودہ گفتگو کی پھر معافی مانگ کر جیل سے باہر نکلے تھے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ درست کہا جا رہا ہے کہ مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی لیکن وہ جھاڑو پھرنے کی بات عمران خان کے بارے میں کہہ رہا ہے۔ جھاڑو جب پھرے گی تو ریلوے کے چپراسی وزیر پر بھی پھرے گی۔ 

شیئر: