Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برصغیر کا خطہ گلوکاری کیلئے زرخیز ہے، رابی پیرزادہ

    گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ برصغیر کا خطہ گلوکاری کے حوالے سے بڑا زرخیز ثابت ہوا ہے اور یہاں سے بڑے نامور گلوکاروں نے عالمی افق پر شہرت حاصل کی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں اس کےلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو گی ۔انہوںنے کہا کہ اگر موسیقی کی ترقی کے لئے کوئی منصوبہ شروع کر کے مجھے کوئی کردار سونپا جا تا ہے تو اسے بخوشی قبول کرلوں گی ۔ ہمیں اپنی موسیقی کو دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے از سر نو محنت کرنا ہو گی۔ اگر نئی فلموں پر سرمایہ کاری ہو گی تو اس سے موسیقی سمیت دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے ماڈلنگ کا کوئی شوق نہیں ، میں صرف گلوکاری اور اداکاری تک ہی محدود رہناچاہتی ہوں۔
 

شیئر: