Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ثقافتی پروگرام، پاکستانی طلباء کی شرکت

جدہ۔۔۔ جدہ میں وزارت کلچرل کے تحت ابحر کے مقام پر ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان قونصلیٹ جدہ، پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کے طلباءاورپاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے ثقافتی پروگرام میں شرکت کی۔ طلبہ نے پاکستان کی ثقافت کے مختلف رنگ پیش کئے۔ ثقافتی لباس زیب تن کئے ہوئے اسکول کے بچوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں کے کلچرل ڈانس اور قومی نغمے پیش کئے۔ سندھ کے کلچرل ڈانس کو حاضرین نے پسند کیا۔اسکول کے طلبہ نے پاک سعودی دوستی کی مناسبت سے عربی میں ایک خصوصی نغمہ تیار کیا تھا جس کو حاضرین نے بے حد سراہا۔سعودی حکومت کے زیر انتظام جدہ میں پہلی مرتبہ پاکستان کا ثقافتی شو پیش کیا گیا جس میں پاکستانیوں کے علاوہ سعودی حاضرین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔حاضرین نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
 
 

شیئر: