Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز اور زرداری کیوں نہیں مل سکتے؟

کراچی... پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاہے کہ جب عمران خان اورمشرف آپس میں مل سکتے ہیں توزرداری اورنوازشریف کیوں نہیں مل سکتے۔آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں۔توڑپھوڑکی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اورجمہوریت کومضبوط کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ آئین اور پارلیمان کے باہر حل تلاش کرنا تباہی کے سوا کچھ نہیں ۔حکومت کو طاقت گولی یا دباو سے نہیں گرایا جاسکتا۔حکومت گرانے کے لئے بھی آئین اور پارلیمان کا سہارا لینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے بلند و بانگ دعووں سے منہ چھپانے کے لئے روز نیا ایشو کھڑا کرتی ہے۔ملکی حالات پرمیڈیا،سیاست دان سمیت ہرشخص پریشان ہے۔30سال کے سیاسی کیرئیرمیں اتنے برے حالات نہیں دیکھے۔حکمران خودبھی پریشان لگ رہے ہیں ۔ 

شیئر: