Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ہم ایک نئی ایم کیو ایم بنائیں گے“

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ متحدہ قومی کونسل بنانے کا اعلان بہت جلد کروں گا۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کیس چل نہیں رہا جبکہ انہیں مقدمات میں تاریخی ہی ملت رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی سیاسی مقدمات بنا لیں لیکن انہیں چلایا ضرور جائے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ جس طرح انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، اس سے بانی ایم کیو ایم کی سیاست دوبارہ پھیلے گی۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ادارے فیصلہ کر لیں کہ اس طرز عمل سے کیا بانی ایم کیو ایم کو واپسی دوبارہ لانا ہے؟۔ علی رضا عابدی کے قتل سے خوف وہراس پیدا کیا گیا۔ ہمیں آمد و رفت سے منع کیا جا رہا ہے، کوئی سیاسی لیڈر گھر میں کیسے بیٹھ سکتا ہے؟ پی ٹی آئی کے حکومت میں آتے ہی کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ایک بات یاد رکھیں کراچی چلتا ہے تو ملک چلتا ہے۔ کراچی بیٹھ گیا تو معیشت بیٹھ جائے گی۔ عمران خان سے کہتا ہوں کراچی سمیت پورے سندھ کو دیکھیں، کراچی میں بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کریں۔ فاروق ستار نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر کس کو خوش کر رہے ہیں مجھے نہیں معلوم، وہ زمین پر خدا بن کر لوگوں کا نقصان کر رہے ہیں۔ میئر وسیم اختر کو عامرخان، کنور نوید اور خالد مقبول صدیقی روکیں۔ ایم کیو ایم کے بچے کچے ووٹ بینک کو بھی تباہ کیا جارہا ہے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہم ایک نئی ایم کیو ایم بنائیں گے۔ متحدہ قومی کونسل کا بنانے کا بہت جلد اعلان کروں گا، جس میں ملک کی تمام اکائیوں کو ساتھ ملائیں گے ، اس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں گے ۔
 

شیئر: