Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ،شہری جاں بحق

  راولپنڈی ... ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بگا سر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری محمد عظیم جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔کنٹرول لائن پر ہند کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔ دریں اثناء دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

شیئر: