Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ قلی نمبر 1‘‘ کا ریمیک

 بالی وڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون اپنے بیٹے ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’ قلی نمبر 1‘‘ کا ریمیک بنائیں گے۔  ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ فلم ’’جڑواں 2‘‘ کے بعد اب ایک بار پھر 1995ء میں بنائی گئی فلم ’’قلی نمبر 1‘‘ کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی ہدایات  ورون کے بھائی روہت دھون دیں گے۔ واضح رہے کہ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی  1995ء میں بنائی گئی فلم ’’قلی نمبر 1‘‘ میں اداکارگووندا اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا۔
 

شیئر: