Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں آج سماعت ہوئی۔ اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ مجھے سابق صدر کے خلاف کچھ مزید ثبوت ملے ہیں، جس کی روشنی میں، میں اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جانا چاہتا ہوں، لہٰذا الیکشن کمیشن میں دائر درخواست سے دستبردار ہوتا ہوں۔ گزشتہ ماہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے انکشاف کیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا امریکہ میں ایک اپارٹمنٹ ہے جسے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا، تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے ۔
 

شیئر: