Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کے لیے شناختی کارڈ کا حصول آسان

کراچی:  نادرا نے معذور افراد کو شناختی کارڈ کے حصول میں آنے والی پریشانیاں دور کرتے ہوئے ایک آسان راستہ فراہم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے پیدائشی اور حادثاتی طورپر معذورافراد کو قومی شناختی کارڈ کے جاری کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی قومی شناختی کے اجرا کے لیے غیر سرکاری تنظیم ناؤ پی ڈی پی کے دفتر میں موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے درخواستیں وصول کی گئیں۔ترجمان نادرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مختلف نوعیت کے جسمانی معذور افراد جن میں سماعت وبصارت،بینائی سے محروم اور جسمانی اعضا سے محروم افراد کو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے محکمہ صحت ، محکمہ سماجی بہبود کے دفاتر اور کئی اداروں سے رجوع کرنا پڑتا تھا جو اکثر اوقات معذور افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے انتہائی دشواری کا باعث بنتا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -نیب افسران کو قانون سکھانے کےلئے جیل بھیجنا پڑے گا، سندھ ہائیکورٹ

شیئر: