Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العند ایئر بیس پرحوثیوں کا حملہ، 6ہلاک

العند ، یمن۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں نے جمعرات کو لحج کے العند ایئر بیس پر ڈرون سے حملہ کرکے یمن کے 6فوجی ہلاک اور چیف آف اسٹاف سمیت کئی کمانڈرز زخمی ہوگئے۔ یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف عبداللہ النخعی، ڈپٹی چیف آف اسٹاف صالح الزندانی ، محکمہ سراغرساں کے سربراہ محمد صالح طماح، لحج کے گورنر احمد عبداللہ الترکی چھاﺅنی فور کے ترجمان محمد النقیب ، عسکری پولیس کے کمانڈر زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے فوجی کمانڈروں اور جوانو ںکو عدن کے اسپتالوں میں علاج کے لئے داخل کردیا گیا۔ ایئر بیس پر حملہ ایرانی ساختہ ڈرون سے کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے 5افراد ہلاک اور 8زخمی ہوئے تھے جبکہ بعد میں آنے والی ایک اور اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔حملہ فوجی پریڈ کے موقع پر کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ڈرون العند ایئر بیس کے اوپر گھوم رہا تھا۔ فوجی کمانڈروں کے پہنچتے ہی اسٹیج پر حملہ کردیا گیا۔ اس موقع کی وڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرون اسٹیج پر پھٹنے سے قبل انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچا۔ اسٹیج پر اعلیٰ افسران بیٹھے ہوئے تھے۔ حملے سے وہاں زبردست بے چینی پھیل گئی۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ دھماکے میں فوجی کمانڈروں کے ہمراہ 6فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈرون پر دھماکہ خیز مواد لدا ہوا تھا۔ فوجی پریڈ سے 300میٹر کے فاصلے پر دھماکہ ہوا۔ آواز اور دھماکے کے درمیان 7سیکنڈ سے زیادہ نہیں لگے۔ العند یمن کا سب سے بڑا فوجی اڈہ مانا جاتا ہے۔ 2015ءمیں حوثی اس پر قابض ہوگئے تھے اور اسی سال سرکاری افواج نے اسے حوثیوں سے آزاد کرالیا تھا۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر: