Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: درجنوں وارداتوں میں مطلوب گرفتار

کراچی: لیاری میں رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز نے لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں کارروائی کی۔ اس دوران لیاری گینگ وار کے غفار ذکری گروپ کا کارندہ شہزاد عرف فیضو دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد عرف فیضو دادا ٹارگٹ کلنگ، قانون نافذ کر نے والے اداروں پر حملوں ،بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے خلاف بغدادی تھانے میں 25ایف آئی آرز درج ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 3 لاکھ روپے مقرر ہے ۔
 
 

شیئر: