Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

ریاض۔۔۔ کنگ سلمان برائے انسانی امداد کے تحت آج ہفتہ کو یمن کے مختلف شہروں میں امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔ واس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق 2232 غذائی پیکٹس لے جانے والے 8 ٹرک الودیع سرحدی چوکی سے یمن کی کمشنری الجوف روانہ ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر 165 ٹن غذائی اشیاء یمنی متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔ دوسری طرف کنگ سلمان سنٹر برائے انسانی ا مداد نے لحج کمشنری میں 1250 غذائی پیکٹس تقسیم کئے ہیں۔ منصوبے کے مطابق 102170 غذائی پیکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ 

شیئر: