Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیدائشی فنکارہ نہیں تھی ،اداکاری سیکھنے کیلئے محنت کی، تاپسی پنو

بالی وڈ میں خواتین کو ہراساں کیا جانا یا پھر انہیں کریئر کے ابتدائی دور میں معمولی چیزوں کی بنیاد پر مسترد کیا جانا اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ۔متعدد اداکارائیں اور اداکار اپنے کریئر کی ابتداء کی کہانیاں سامنے لا چکے ہیں اور ان اداکاراؤں میں نوجوان اداکارہ تاپسی پنو شامل ہیں۔
    ’’پنک‘‘ اور’’ جڑواں،ٹو‘‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی تاپسی پنو اگرچہ پہلے بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ کریئر کے آغاز میں انہیں محض اس لئے مسترد کیا گہ وہ پرکشش نہیں تھیں۔تاپسی پنو نے گزشتہ برس مارچ میں کہا تھا کہ کریئر کے آغاز میں انہیں کہا گیا کہ وہ خوبصورت نہیں اور نہ ہی وہ اداکاری کرسکتی ہیں، اس لئے انہیں اداکاری کے لئے اتنا حساس نہیں ہونا چاہئے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ فلاں یا فلاں کی بیٹی نہیں، ان کے نام کے ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق کوئی نام منسلک نہیںتاہم اب انہوں نے اس حوالے سے مزید حیران کن انکشافات کرکے سب کو حیران کردیا۔
    ہندوستانی جریدے کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں تاپسی پنو نے نہ صرف فلم انڈسٹری میں رائج روایات پر بات کی بلکہ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور محبت کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔اداکارہ نے ایک بار پھر بتایا کہ انہیں کریئر کے آغاز میں ہی کہا گیا تھا کہ وہ اتنی پرکشش نہیں ہیں تاہم پھر بھی حیران کن طور پر ان کی پہلی فلم ہی کامیاب ہوگئی۔اداکارہ کے مطابق اگرچہ انہوں نے کریئر کا آغاز ہندی فلموں سے نہیں کیا تھا تاہم ان کی تامل، تیلگو اور ہندی زبان میں ریلیز ہونے والی تمام پہلی فلمیں ہی کامیاب گئیں۔’’جڑواں 2‘‘ کے بارے میں اداکارہ نے کہاکہ خوش قسمتی سے ان کی فلمیں کامیاب گئیں اور انہیں کبھی کسی فلم ساز سے کام مانگنے کے لئے جانا نہیں پڑا۔
    اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بتایا کہ وہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ رہیں اور وہ کمپیوٹر انجینیئر ہیں ۔ ایم بی اے کرنا ان کا خواب تھا تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے ایم بی اے سے قبل فارغ وقت میں فلموں میں کام کرنے کا سوچا اور اتفاق سے ان کی پہلی فلم ہی کامیاب ہوگئی اور پھر وہ اداکارہ ہی بن کر رہ گئیں۔تاپسی پنو نے اعتراف کیا کہ وہ پیدائشی اداکارہ نہیں تھیں اور انہیں اداکاری سیکھنے کے لئے  بہت محنت کرنی پڑی۔
    ’’پنک‘‘ کی اداکارہ نے فلم انڈسٹریکے حوالے سے حیران کن انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ بالی وڈکا حصہ ہونے کے ناتے انہیں یہاں کی حیران کن کہانیوں کا پتہ ہے تاہم ان کا تجربہ منفرد رہا۔تاپسی پنو کے مطابق ان سے کبھی کسی نے فلم میں کام دینے کے لئے کسی قسم کا  مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی انہیں کبھی کسی کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
 

شیئر: