Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبلیغی جماعت کتاب و سنت کی کسوٹی سے ہٹ چکی ہے، وزیر اسلامی امور

ریاض۔۔۔ سعودی عرب کی مساجد میں یکساں خطبہ جمعہ کا کوئی ارادہ نہیں۔ مساجد کے خطیب لوگوں کی ضرورت کے مطابق خطبات تیار کرتے ہیں۔ یہ بات وزیر اسلامی امور دعوة و ارشاد ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ تبلیغی جماعت کے جھانسے میں پھنسنے والوں کو راہ راست پر پلٹنا چاہیئے ۔ تبلیغی جماعت کتاب و سنت کی کسوٹی سے ہٹ چکی ہے۔ اس جماعت سے متاثر ہونے والے افراد کو اپنے منہج پر نظرثانی کرنا چاہیئے۔ وزارت اسلامی امور نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں اسلام کا معتدل تصور نمایاں کرنے میں مصروف عمل ہے۔ منحرف افکار ، خیالات اور نظریات سے نوجوانوں کو ہوشیار رہتے ہوئے انہیں علمائے حق کے گرد جمع ہونا چاہیئے ۔ 
 

شیئر: