Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ان ہاوس تبدیلی کی ضرورت نہیں ،خورشید شاہ

اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت میں اہلیت، پالیسی اور رو ئیے کا فقدان ہے۔ اس کے باوجود وسط مدتی انتخابات کے حق میں نہیں ہوں ۔موجودہ حکومت کو کام کرنے دیں۔ ان ہاوس تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم مہنگائی اور عوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تباہی کی وجہ پارلیمان کا راستہ بھول کر باہر کا راستہ پکڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کر حکومت نے سپریم کورٹ کو چیلنج کیا۔ زرداری یا ہماری باتوں سے کہاں لگتا کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے قریب آنے سے متعلق خورشید شاہ نے کہاکہ آصف زرداری نواز شریف سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔جیل میں جا کر ملنے کی روایت موجود نہیں ۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سلطان راہی کی طرح بڑھکیں پسند کرتے ہیں۔علیمہ خان کی جائیداد کے بارے میں عمران خان کو وضاحت دینا ہوگی۔نواز شریف بھی منی ٹریل کے معاملے میں ہی پھنسے ہیں۔

شیئر: