Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غربیوں کی مفت قانونی مدد کروں گا،چیف جسٹس

لاہور...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار سے پی ایف یو جے اور پی یو جے کے وفد نے ملاقات کی۔ چیف جسٹس کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائر منٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا آغاز کروں گا۔فری لیگل کلینک میں مظلوم، غریب اور بے سہارا افراد کو فری قانونی امداد دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ۔پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لیکر جانا ہے۔پاکستان کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس کے ہر اوّل دستہ میں شامل ہوں گا ۔ وفد نے مختلف صحافتی اداروں میں کارکنوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

شیئر: