Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلالوں کو دلالی سے روکنے والا سافٹ ویئر؟

نئی دہلی۔۔۔ٹرانسپورٹ اتھارٹیز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا آغاز کردیا گیا۔ نئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بنانے اور پرانی کو نئی جگہ منتقل کرنے ، خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور آن لائن سے مربوط کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔اسپیشل کمشنر (ٹرانسپورٹ) کے کے دہیا نے بتایا کہ جھڑودا کلاں میں نئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے ۔ مارچ تک مکمل ہوجائیگی ۔ایک جدید سافٹ ویئر تیار کیا جارہا ہے جس کی مدد سے دلالوں کی شناخت کرکے ان کے آئی پی ایڈریس بلاک کردیئے جائیں گے اور دلالوں کو دلالی کے ذریعے پیسےکھانے سے  باز رکھنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پن کوڈ سسٹم نافذ کیا ہے ۔ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست دینے پر پن کوڈ اندراج کرنا ہوگا جس سے معلوم ہوجائیگا کہ کہاں جاکر ٹیسٹ دینا ہے۔اب لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے دلالوں کے چکر میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شمالی ہند میں دھند اور سردی کی لہر، ٹرینوں کی رفتار تھم گئی

شیئر: