Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہریلے کھانے سے ہلاک بچوں کے والدین نے ذمے داروں کو معاف کردیا

کراچی:  شہر قائد کے علاقے کلفٹن کے مقامی ہوٹل میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے 2 بچوں کے والدین نے ریستوران کے مالکان کو معاف کرتے ہوئے کیس ختم کرنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ’ایریزونا گرل‘ نامی ریستوران میں زہریلے کھانے سے 2 بچوں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران بچوں کے والدین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے واقعے کے ذمے داروں کو معاف کردیا ہے، مزید کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔
عدالت میں سماعت کے دوران وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ فریقین میں سمجھوتا ہوگیا ہے اور مقدمہ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے راضی نامے کی نقول ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:-  - - -غیر ملکی اثاثہ کیس‘ پیش نہ ہونے پر جائدادیں ضبط کرنیکا حکم

شیئر: