Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ اہم جماعت ہے‘ نئی قیادت منتخب کرے‘ فواد چودھری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی اور ضمانت کے خلاف نیب کی اپیل خارج کرنے پر فیصلہ قانونی طور پر درست قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضمانت کی منسوخی کے لیے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں، تاہم اس فیصلے سے عملی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے ،مسلم لیگ ن ایک اہم سیاسی جماعت ہے اور اب انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے ۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کیخلاف نیب کی اپیل خارج

شیئر: