Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاشا ڈیم کیلئے 86فیصداراضی حاصل کرلی گئی

اسلام آباد...وفاقی وزیر آبی وسائل محمد فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کےلئے 86 فیصد اراضی حاصل کرلی ۔ 17 ہزار 429 ایکڑ سرکاری اراضی بلامعاوضہ جبکہ 14ہزار 710 ایکڑ نجی زمین شامل کی گئی جس کا معاوضہ ادا کردیا گیا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کےلئے 19ہزار 62 ایکڑ اراضی سرکاری جبکہ 18 ہزار 357 ایکڑ نجی زمین حاصل کی جانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم ،ست پارہ ڈیم کی توسیع اور دیگر آبی ذخائر کی تعمیر پر حکومت توجہ دے رہی ہے۔ مہمند ڈیم کے افتتاح کی طرف جارہے ہیں۔ اپنوں اور غیروں نے اس کےلئے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ داسو ڈیم کےلئے 9875 ایکڑ اراضی حاصل کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 740 ایکڑ اراضی حاصل کی گئی۔یہ ڈیم 4320 میگاواٹ بجلی پیدا کرےگا اس پر2 مرحلوں میں عملدرآمد کیا جائےگا۔ پہلے مرحلے میں 2160 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ایکنک نے پہلے مرحلے کےلئے 218 ارب 54 کروڑ روپے کی ایف ای سی کے ساتھ مرحلہ ون کے لئے منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سسٹم اتھارٹی میں چاروں صوبوں اور وفاق کا نمائندہ دستیاب پانی پر ڈاون اسٹریم کوٹری بنانے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1991ءکا آبی معاہدہ ہر مقام سے پانی کے بہاو کی کوئی تخصیص فراہم نہیں کرتا بلکہ آبی معاہدہ اپنے پیرا ٹو میں چاروں صوبوں کےلئے موسمی اور سالانہ تخصیص کو ظاہر کرتا ہے۔ 

شیئر: